محبت مصطفیﷺ و ادب مصطفیﷺ ہی کامل ایمان کی نشانی اور دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی کا ذریعہ ہے

Malik Usman ملک عثمان جمعرات 22 ستمبر 2016 15:44

بڈیانہ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 ستمبر - 2016ء) محبت مصطفیﷺ و ادب مصطفیﷺ ہی کامل ایمان کی نشانی اور دنیا و آخرت میں کامیابی و کامرانی کا ذریعہ ہے۔کائنات کی تخلیق بھی محبت رسولﷺ ہی ہے اورآپﷺ کی محبت آج بھی مردہ دلوں کو جلا بخشتی ہے ۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار دربار سلطان العارفین حضرت سخی سلطان باہو کے گدی نشین پیر خالد سلطان سروری قادری نے یہاں واصفی آستانہ بڈیانہ پر سجادہ نشین پیر محمد ظہور واصف بڈیانوی سے ان کی بھابھی کے انتقال پر اظہار تعزیت اور زائرین سے گفتگو میں کیا۔

انہوں نے کہا کہ نبی رحمتﷺ کی تعلیمات بنی نوع تمام انسانیت کیلئے مینارہ نور کی حیثیت رکھتی ہیں۔آپﷺ تمام جہانوں کیلئے باعث رحمت بن کرتشریف لائے اور آپﷺ کی آمد سے ہی کائنات منور ہوئی ۔اس موقع پر خلیفہ مرزا امجد اشفاق سروری قادری ،ملک مظہر حسین اعوان ،ذولفقار علی سلطانی ،صوفی اللہ دتہ واصفی و دیگر بھی موجود تھے۔پیر خالد سلطان نے کہا کہ محبت رسولﷺ کو عام کرکے آج بھی معاشرہ میں امن کی فضاء قائم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :