چین اور تھائی لینڈ میں سیاحت کے فروغ کیلئے معاہدہ

دونو ں ممالک کے وزراء نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دیئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:26

بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) چین اور تھائی لینڈ نے سیاحت کے فروغ کیلئے مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کئے ہیں جس کا مقصد معیاری سیاحت کی ترقی کیلئے نگرانی کا ایک موثر نظام قائم کرنا ہے ، مفاہمت کی دستاویز پر تھائی لینڈ کی وزیرسیاحت و کھیل کو گ کرن اور چین کے قومی سیاحت کی انتظامیہ نے دستخط کئے ہیں ، دونوں ممالک نے سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانے اور غیر قانونی سیاحتی دوروں کے خاتمے کا بھی منصوبہ تیار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

یا درہے کہ تھائی لینڈ میں ہر سال 7.9ملین چینی سیاح آتے ہیں جبکہ حال ہی میں ان سیاحوں کی تعداد میں بہت زیادہ اضافہ ہو گیا ہے ۔مفاہمت کی یادداشت میں کہا گیا ہے کہ دونوں ممالک رہنمائی کرنیوالے افراد کو چینی اور تھائی زبانوں کی تربیت بھی دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :