چینی میانمر میں قدیم مقبروں کی بحالی کا کام کرینگے

حالیہ زلزلہ سے 425 مقبروں اور عبادتگاہوں کو شدید نقصان پہنچا تھا

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:26

بیگان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) چین کے آثار قدیمہ کے ماہرین کی ایک ٹیم میانمر میں زلزلہ سے متاثر ہونیوالے قدیم مقبروں اور عبادت گاہوں کو بحال کرنے میں مدد دے گی ، چینی ٹیم ایک ہفتے کے مطالعاتی دورے پر میانمر کے شہر بیگان پہنچ گئی ہے جہاں وہ زلزلے سے تباہ ہونیوالے مقبروں اور عبادتگاہوں کا جائزہ لیں گے اور اقوام متحدہ کے تعاون سے ان کی بحالی کیلئے تجاویز پیش کریں گے ۔

(جاری ہے)

یہ بات میانمر میں چین کے سفیر ہانگ لیانگ نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ چین اور میانمر کے درمیان تعلقات فروغ پذیر ہیں اور ہم بحالی کے کام میں میانمر کی قدر کررہے ہیں ۔یا د رہے کہ 24اگست کو میانمر میں شدید زلزلہ آیاتھا جس سے بیگان میں واقع 425قدیم مقبروں اور عبادت گاہوں کو نقصان پہنچا تھا ۔

متعلقہ عنوان :