محکمہ بہبو د آبا دی کی آگا ہی مہم سے فیملی پلاننگ بارے شعور پیدا ہو رہا ہے،ذکیہ شاہنواز

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:23

لاہور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء)محکمہ بہبو د آبا دی کی آگا ہی مہم سے عوامی سطح پر فیملی پلاننگ سے متعلق شعور پیدا ہو رہا ہے۔ ا ن خیا لا ت کا اظہا ر صوبائی وزیر بہبود آباد ی بیگم ذکیہ شاہنواز نے یہاں ایک اجلاس میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتا یا کہ دیہی اور پسماندہ علاقوں میں رہنے والوں کو صحت اور بہبود آبادی کی سہو لیا ت فرا ہم کر نے کے لیے موبائل سروس یونٹس کو فنکشنل کر دیا گیا ہے جو چلتا پھرتا ہسپتال ہونے کے ساتھ ساتھ مفت اور معیاری خدمات عام لوگوں کو فراہم کر رہے ہیں -انہوں نے کہا کہ تعلیم ،صحت اور پاپولیشن کے سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کو مل کر بڑھتی ہوئی آبادی میں توازن پیدا کرنے کی مہم کو کا میا ب بنا نے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ بہبود آبادی پنجاب پورے جذبہ اور لگن سے اپنے فرا ئض سر انجا م دے رہا ہے -