محرم الحرام کے دوران تمام مکاتب فکر امن کی فضا برقرار رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں،ملک محمد اقبال چنڑ

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:22

لاہور۔22ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) محرم الحرام کے دوران منبر اور محراب سے اتحاد بین المسلمین کے فلسفہ کو فروغ دیا جائے اور تمام مکاتب فکر امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیر کو آپریٹو ملک محمد اقبال چنڑ نے محرم الحرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تینوں اضلاع کے ا نتظامی افسران ، علماء کرام سے باہمی رابطے کے ساتھ محرم الحرام کے انتظامات کو یکم محرم تک مکمل کرلیں۔انہوں نے بتایا کہ بہاولپورڈویژن میں 1410مجالس اور 516محرم کے جلوسوں کی سکیورٹی کے انتظامات کوحتمی شکل دے دی گئی ہے اور 9500پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں بھی لگائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہاولپور کے تمام مکاتب فکر صلح جو، امن پسند ہیں اور تمام مذہبی جماعتوں سے مشاورت کے ساتھ امن وامان کی فضا ء کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کمشنر،بہاولپور ڈویژن کے تینوں اضلاع کے ڈی سی اوز، پولیس افسران و دیگر محکموں کے افسران کے علاوہ مختلف مسالک سے تعلق رکھنے والے علماء کرام نے شرکت کی۔ اس موقع پرعلماء کرام ، سول سو سائٹی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے اس با ت کی تا ئید کی کہ وہ اتحاد و اتفاق اور باہمی یگانگت کی فضاء کو قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :