الیکشن کمیشن نے اسلام آباد کی یونین کونسل کے چیئرمینوں کی دو خالی نشستوں پر 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات بارے بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے سیل قائم کر دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:19

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آباد کی یونین کونسل کے چیئرمینوں کی دو خالی نشستوں پر 24 ستمبر کو ہونے والے انتخابات بارے بے ضابطگیوں سے متعلق شکایات کے اندراج کے لئے شکایات سیل قائم کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یونین کونسل 48 اور یونین کونسل 49 کی نشستوں پر پولنگ 24 ستمبر کو ہوگی جبکہ انتخابی مہم جمعرات کو اختتام پذیر ہوگئی ہے۔ امیدوار‘ ان کے حامی اور ووٹرز انتخابی بے ضابطگیوں سے متعلق اپنی شکایات آن لائن متعارف کرائے گئے نظام کے ذریعے درج کرا سکتے ہیں۔