داعش کے زیرقبضہ علاقوں کو چھڑانے کے لیے فرقہ ورانہ بنیادوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا،امریکی مندوب

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:15

نیویارک ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف بین الاقوامی عسکری اتحاد کے لیے امریکی مندوب نے کہا ہے کہ داعش کے زیرقبضہ موصل اور دیگر علاقوں کو چھڑانے کے لیے نئی عراقی عسکری مہم میں فرقہ ورانہ بنیادوں پر تشدد برداشت نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے نیویارک میں عالمی رہنماوٴں کے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ بین الاقوامی اتحاد اس امر کو یقینی بنانے کی کوشش کر رہا ہے کہ نئی عراقی عسکری مہم میں تشدد کے ویسے واقعات رونما نہ ہوں، جیسے فلوجہ پر دوبارہ قبضے کے وقت دیکھے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :