مالی میں تشدد امن عمل کو متاثر کر سکتا ہے، اقوام متحدہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:14

اقوام متحدہ ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ نے مالی میں پْرتشدد واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وہاں امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق مالی میں ایک دوسرے پر حملوں میں ایسے گروپ ملوث ہیں، جنہوں نے حالیہ امن معاہدے پر دستخط کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

مالی کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا ہے کہ اس طرز کے واقعات سے امن معاہدے کے مکمل نفاذ کا عمل شدید متاثر ہو سکتا ہے۔

مشن کی جانب سے مالی کی سلامتی کی صورت حال اور وہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کے رپورٹوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے حکومت کے حامی طوارق گروپ اور ازواد تحریک سے وابستہ سابقہ باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں تقریباً ایک درجن جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :