سانگھڑ، جیپ گہری کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کی 4خواتین جاں بحق ، 12افراد زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 15:03

بالاکوٹ ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) سانگھڑ کے قریب جیپ گہری کھائی میں کرنے سے ایک ہی خاندان کی4خواتین جاں بحق جبکہ 12 افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

پولیس ذرائع کے مطابق شادی کی تقریب میں شرکت کے لئے گلارت بالاکوٹ سے سانگھڑ گاوٴں جانے والی ایک جیپ نمبر 328سانگھڑ کے قریب بے قابو ہو کر سو فٹ گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک کی خاندان کی 4خواتین موقع پر جاں بحق جبکہ دیگر 12 افراد زخمی ہو گئے،مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت نعشیں اور زخمیوں کو باہر نکالا اور ابتدائی طبی امداد کے لئے کنگ عبداللہ ہسپتال مانسہرہ منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :