تلہ گنگ کے متعدد دیہات کی 40 ہزار آبادی کو موبائل فون سروس فراہم کرنے کا مطالبہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:57

اسلام آباد ۔ 22 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔22 ستمبر۔2016ء) تلہ گنگ‘ ضلع چکوال کے متعدد دیہاتی علاقوں کی 40 ہزار سے زائد آبادی موبائل فون کی سہولیات سے محروم ہے‘ موبائل فون کمپنیوں نے سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات کرنے سے گریز کی پالیسی اختیار کرلی۔ تفصیلات کے مطابق ضلع چکوال میں دیہی علاقوں ہوالی‘ مصریال‘ ڈھوک خلاص‘ مرکھال‘ ڈھوک ابیکی اور پھاتھڑ سمیت دیگر کئی مقامات پر تقریباً 40 ہزار سے زائد دیہی آبادی موبائل فون رابطوں کی بنیادی سہولیات سے استفادہ کرنے سے قاصر ہے۔

(جاری ہے)

ان علاقوں کے عوام نے حکومت اور پی ٹی اے سے مطالبہ کیا ہے کہ ایک طرف تو پی ٹی اے یونیورسل فنڈز کے استعمال سے ملک کے دیہی علاقوں میں ٹیلیفون رابطوں کی سہولیات فراہم کرنے کی دعویدار ہے‘ دوسری طرف تلہ گنگ کے مذکورہ علاقوں کے عوام اس بنیادی سہولت کے حق سے محروم ہیں۔ علاقہ کے عوام‘ سیاسی‘ سماجی‘ فلاحی تنظیموں اور تاجر برادری نے مطالبہ کیا ہے کہ پی ٹی اے ان علاقوں میں موبائل فون کی بنیادی سہولت کی فراہمی کے لئے متعلقہ کمپنیوں موبی لنک‘ ٹیلی نار‘ یوفون‘ وارد اور زونگ کو فوری کوریج یقینی بنانے کے لئے اقدامات کرنے کی ہدایات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :