لاہور ہائی کورٹ نےبچی حوالگی کیس نمٹاتے ہوئے

6سالہ رمشا کو سوتیلے بھائیوں سے لیکر ماں کے حوالے کر دیا.

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 22 ستمبر 2016 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی.کا ہنہ کی رہائشی عائشہ بی بی نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ اس کاشوہر فوت ہو چکا ہے میری بیٹی رمشا کو اسکے سوتیلے بھائیوں جمیل اور اصغر نے زبردستی اپنے پاس رکھا ہے.

(جاری ہے)

خاتون نے عدالت سے استدعا کی کہ اس کی بیٹی کو بازیاب کرا کے ساتھ جانے کی اجازت دی جائے.عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے بچی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کر دیا.جس پر عدالت نے6سال رمشا کو سوتیلے بھائیوں سے لے کے ماں کے حوالے کرتے ہوئے فریقین کو بچی کی مستل حوالگی کے لئےگارڈین کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایات کر دی.

متعلقہ عنوان :