اسرائیلی حکام نے غزہ کی کرم ابو سالم کراسنگ کو بند کر دیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:30

غزہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) قابض اسرائیلی حکام نے ایک بار پھر غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ کرم ابو سالم کراسنگ کو بند کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

کراسنگ کے ڈائریکٹر منیر غلبان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے یہ فیصلہ اچانک اور بغیر کوئی وجہ بتائے کیا گیا ہے۔ کرم ابو سالم غزہ کی واحد کمرشل کراسنگ ہے جہاں سے اشیائے خورو نوش سمیت دیگر ضروریات زندگی غزہ تک پہنچائی جاتی ہیں۔ اس کراسنگ کو عموماً جمعہ اور ہفتے کے روز اور اس کے علاوہ ہر یہودی مذہبی تہوار کے موقع پر بند کیا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :