اسرائیل کا فلسطینی عوام کیخلاف جارحیت میں اضافہ القدس انتفاضہ کے نئے مرحلے سے خوف کا مظہر ہے، سمیرہ الحلایقہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:27

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) حماس کی جانب سے فلسطینی قانون ساز اسمبلی کی رکن سمیرہ الحلایقہ نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطینی عوام کیخلاف جارحیت میں اضافہ القدس انتفاضہ کے ایک نئے مرحلے سے اسرائیلی فوجیوں کے خوف کا مظہر ہے۔

(جاری ہے)

الحلایقہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام بہت کوششیں کر رہے ہیں کہ وہ اپنے لوگوں کو یہ یقین دلا دیں کہ وہ القدس انتفاضہ کو روک لینگے اور علاقے میں استحکام لوٹ آئیگا۔

انہوں نے فلسطینی حکام کی جانب سے فلسطینی نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی اسرائیلی کارروائی پر کمزور موقف اپنانے پر بھی شدید افسوس کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کیلئے موجود عرب اقوام کی حمایت کو اسرائیل کیلئے امریکہ اور بین الاقوامی برادری کی حمایت سے موازنہ نہیں کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :