بھوک ہڑتال اسیران اسرائیل سے غیر قانونی انتظامی حراست ختم کرانے میں کامیاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:27

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) اسرائیلی جیلوں میں قید تین فلسطینی اسیران محمد بلبول، محمود بلبول اور مالک القاضی اپنی تین ماہ کی بھوک ہڑتال کی بدولت اسرائیلی حکام سے اپنی غیر قانونی انتظامی حراست ختم کروانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

فلسطینی کمیٹی برائے اسیران نے بتایا ہے کہ تینوں اسیران نے اسرائیل کی جانب سے انتظامی حراست میں مزید توسیع نہ کرنے کے وعدے پر اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ بیان کے مطابق مالک القاضی کو جمعرات کے روز رہا کیا جائیگا جبکہ بلبول براداران کو 8 دسمبر 2016ء کو ان کی حراست کی مدت ختم ہونے پر گرفتار کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :