جھنگ میں مضر صحت آئسکریم کھانے سے62 بچوں کی حالت غیر ہوگئی

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:27

جھنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) جھنگ میں مضر صحت آئسکریم کھانے سے62 بچوں کی حالت غیر ہوگئی۔ اطلاعات کے مطابق گاؤں کوٹلی باقر شاہ میں شادی کی تقریب جاری تھی کہ اس دوران بچوں نے باہر کھڑی ریڑھی سے آئس کریم خرید کر کھائی جس کے بعد بچوں کی حالت غیر ہو گئی۔

(جاری ہے)

متاثرہ بچوں کو تحصیل ہسپتال اٹھارہ ہزاری منتقل کردیاگیا ہے جہاں انہیں طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ پولیس نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں تاہم فوری طورپر کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی ۔

متعلقہ عنوان :