پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکہ ‘ خاتون جاں بحق ‘ متعدد افراد زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:27

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) پشاور کے پشتہ خرہ چوک میں افغان مہاجرین کی بس میں سلنڈر دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں خاتون جاں بحق اور متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق پشتہ خرہ چوک میں گیس فلنگ کے دوران بس میں دھماکا ہو گیا ، دھماکا اس قدر شدید تھا کہ دور دور تک اس کی آواز سنی گئی ‘ بس کو بھی بری طرح نقصان پہنچا ۔بس پشاور سے افغانستان جا رہی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ بس افغان مہاجرین سے بھری ہوئی تھی تاہم دھماکے کے نتیجے میں ایک خاتون موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی اور کئی مسافر زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا گیا۔

متعلقہ عنوان :