عمان:1.4 ملین عمانی ریال کا سونا چوری کرنے والے گروہ کے افراد گرفتار

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:25

عمان:1.4 ملین عمانی ریال کا سونا چوری کرنے والے گروہ کے افراد گرفتار

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22ستمبر 2016ء): عمانی رائل پولیس نے خفیہ اطلاع پر 1.4ملین عمانی ریال کا سونا چوری کر کے سمندری اور فضائی راسطے کے ذریعے سلطنت سے بھاگنے کی کوشش کرنے والے گروہ کے افراد کو گرفتار کر لیا ۔ پکڑے جانے والےمیں سے دو افراد کو بین الاقوامی پرواز سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

جبکہ باقی افراد کو خفیہ پولیس نے سمندری راسطے سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔

گروہ کا ارکان نے عمان کے سب سے محفوظ ترین علاقے رائل پیلس کے علاقے سے چھ ہفتے قبل 37کلو سونا چرایا تھا۔ ملزمان کے متعلق پہلا ثبوت مطرہ سوق کے علاقے میں قائم جیولری کی دکان سے ملا۔ جس کے بعد خفیہ پولیس نے ڈکیتی میں ملوث تمام افراد کے خلاف اقدامات کرنے شروع کر دیئے ۔ رائل عمان پولیس کا کہناہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے ۔