یاسر جان کی طرح کا باؤلر تاریخ میں کبھی نہیں آیا:عاقب جاوید

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:23

یاسر جان کی طرح کا باؤلر تاریخ میں کبھی نہیں آیا:عاقب جاوید

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22 ستمبر۔2016ء )پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندر ز کے ڈائریکٹر عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ یاسر جان کی طرح کا باؤلر تاریخ میں کبھی نہیں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم تک پہنچناہربچے کاخواب ہے ، ہم نے عہد کیاتھا کہ کسی کی بات نہیں سنیں گے اور نیا ٹیلنٹ سامنے لائیں گے ،اب ہم نے اپنا وعدہ پورا کرتے ہوئے دونوں ہاتھوں سے بال کرانے والا انوکھا ٹیلنٹ تلاش کیا ہے ،یاسرجان کے ساتھ ایک سال کام کیا جائے تو ایک بہت اچھا بولربنے گا۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جب ہمیں محسوس ہوگا کہ یاسر تیار ہوگیا ہے تب ہم اسے سینئر ٹیم میں چانس دیں گے ،فی الحال وہ جونیئرز کے ساتھ ہی کام کر ے گا اور ممکن ہے کہ اسے اس سال ٹریننگ کے لیے آسٹریلیا بھی بھیجا جائے ۔