ملتان ٹرین حادثہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام بیانات اور حقائق کی تفتیش مکمل کرلی

ملتان ٹرین حادثہ،چینی انجینئرسمیت 40 افراد کے بیانات قلم بند کئے گئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:14

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) ملتان ٹرین حادثہ کی تحقیقاتی کمیٹی نے تمام بیانات اور حقائق کی تفتیش مکمل کرلی ہے،تحقیقاتی ٹیم نے چینی انجینئر سمیت 40 افراد کے بیانات قلم بند کیے ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں ایف جی آئی آر میاں ارشد کی سربراہی میں تین رکنی کمیٹی نے اپنی تین روزہ انکوائری مکمل کر لی ہے،اس انکوائری کے دوران ریہرسل ٹرین بھی چلائی گئی،موقع کا معائنہ کیاگیا اور 40 افراد کے بیان قلم بند کئے گئے۔

ان افراد میں چینی انجینئر شن چینگ پون بھی شامل ہیں۔تحقیقاتی کمیٹی بیانات اور حقائق کی روشنی میں ٹرین حادثہ کی رپورٹ مکمل کر کے وزارت ریلوے کو فراہم کرے گی جس کی بنا پرذمہ دار افراد کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب ہونے والے اس ٹرین حادثہ میں 7 افراد جاں بحق ‘ 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :