چیف سلیکٹرانضمام الحق بھی غیرملکی دوروں کے شوقین بن گئے

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:14

چیف سلیکٹرانضمام الحق بھی غیرملکی دوروں کے شوقین بن گئے

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22 ستمبر۔2016ء )چیف سلیکٹر انضمام الحق بھی کرکٹ بورڈ کے افسران کی طرح غیر ملکی دوروں کے شوقین بن گئے ، قومی ٹیم کے طویل ٹور میں خاصا وقت انگلینڈ میں گزارا، اے ٹیم کے میچز مکمل ہونے کے بعد بھی وہاں موجود رہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق چیف سلیکٹر کا اصل کام نئے ٹیلنٹ کی تلاش تھا لیکن انہوں نے راولپنڈی اور بعد ازاں ملتان میں ٹونٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کا ایک میچ بھی سٹیڈیم میں جاکردیکھنے کی زحمت نہیں کی ، ویسٹ انڈیز کیخلاف سیریز کیلئے ٹونٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان ملتان میں متوقع تھا لیکن میڈیا وہاں انضمام کی راہ تکتا رہا ، سابق کپتان اب یواے ای پہنچ چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق انضمام وہاں کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ساتھ ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈز کے حوالے سے مشاورت بھی کرینگے ، کرکٹ حلقوں میں ممکنہ قومی سکواڈز میں ایک ، دو تبدیلیوں کیلئے چیف سلیکٹرکے دورہ دبئی کو حیرت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے ۔