وزیراعظم کے دورہ امریکا میں کشمیر کا مسئلہ اہم تھا ‘سرتاج

اْڑی حملے کی تحقیقات ہوئیں تو پاکستان ان کی حمایت کرے گا ‘ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:14

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے دورہ امریکہ میں کشمیر کا مسئلہ اہم تھا ۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم نے دورہ امریکہ کے دور ان چھ وزرائے اعظم سے ملاقاتیں کیں اور تمام ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر اور وہاں جاری مظالم کا ذکر ہوا۔ تمام وزرائے اعظم نے مسئلہ کشمیر حل کرنے پاکستان کے ساتھ اتفاق کیا اور اس کیلئے پاکستان اور بھارت کے بات چیت کرنے پر زور دیا ۔

سرتاج عزیز نے بتایا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کے موقع پر وزیراعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں 7لاکھ بھارتی افواج اور آبادی کا کوئی تناسب نہیں ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اقوام متحدہ میں اپنے خطاب کے دوران بھارت کو مذاکرات کی پیشکش کے بعد پاکستان نے ایک اور بڑا اعلان کردیا۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہاکہ اْڑی حملے کی تحقیقات ہوئیں تو پاکستان ان کی حمایت کرے گا۔ مشیر خارجہ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے یہ باور کرایا جارہا ہے کہ کشمیر میں سب اچھا ہے تو سات لاکھ فوج وہاں کیا کر رہی ہیں ، مگر صورتحال اس کے برعکس ہے بھارتی افواج نہتے کشمیریوں پر ظلم وستم کے پہاڑ توڑ رہ ہی ہیں اور انہیں مفلوج کررہی ہیں۔

متعلقہ عنوان :