لاہور میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کوفوری طورپربند کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) تحریک انصاف نے لاہور میں غیر قانونی ٹرانسپورٹ اڈوں کوفوری طورپربند کرنے کے مطالبے پر مبنی قرار داد اور مانگا منڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے کے معاملے پر توجہ دلاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ۔ پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی ملک تیمور کی طرف سے جمع کروائی گئی قرار داد کے متن میں کہا گیا ہے کہ لاہور میں ٹرانسپورٹ اڈے غیر قانونی طورپر بنا لیے گئے جن کے باعث ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ہوگیاہے ۔

(جاری ہے)

عوام مشکلات کا شکارہیں۔ اس کے ساتھ گاڑیوں کے ڈرائیور سٹرک کے کنارے ٹرانسپورٹ کھڑی کر دیتے ہیں جس سے مزید پیدل چلنے والو ں اور دوسری گاڑیوں کو گزرنے کا راستہ نہیں ملتا۔ قرار داد میں پنجاب سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ صوبائی درالحکومت میں موجود تما م غیر قانونی ٹراسپورٹ اڈے ختم کروائے جائیں تاکہ عوام سکھ کا سانس لے ۔ جبکہ پی ٹی آئی کے ہی رکن اسمبلی احمد خان نے مانگا منڈی میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے میاں بیوی کے زخمی ہونے معاملے پر توجہ ولاؤ نوٹس پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں میں جمع کروا دیا ہے۔