اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کا کشمیر پر موقف خوش آئندہے ‘سراج الحق

جمعرات 22 ستمبر 2016 14:02

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں وزیراعظم نواز شریف کا کشمیر پر موقف خوش آئندہے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کا کشمیر پر موقف خوش آئندہے۔ شعبہ نشرواشاعت جماعت اسلامی پاکستان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے خطاب کی روشنی میں کشمیر پر مستقل پالیسی بنائی جائے۔ ماضی میں خطابات اچھے رہے لیکن کشمیر پر پالیسی کافقدان نظر آتا ہے۔