دس کروڑروپے انعام ، پاکستان کواگلے 6ماہ نمبرون رہنا ہوگا

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:58

دس کروڑروپے انعام ، پاکستان کواگلے 6ماہ نمبرون رہنا ہوگا

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22 ستمبر۔2016ء ) ٹیسٹ کرکٹ میں حکمرانی برقرار رکھنے پر پاکستان کو10 کروڑ روپے انعام مل سکتا ہے جس کے لیے اسے اگلے چھ مہینے تک نمبر ون رہنا ہوگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جو بھی ٹیم یکم اپریل2017 ء کی کٹ آف تاریخ کو ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون ہوئی اسے 10 کروڑ روپے انعام بھی ملے گا، اس کا حقدار بننے کیلئے مصباح الحق الیون کو نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا جیسی مضبوط ٹیموں کیخلاف کامیابیاں حاصل کرنا ہونگی۔گزشتہ روز پاکستان کو ملنے والا ”گرز“12اکتوبر تک گرین شرٹس کی ملکیت رہے گا،اگر بھارت نے نیوزی لینڈ کو ٹیسٹ سیریز میں شکست دی تو وہ اس کا حقدار بن جائیگا، پڑوسی ملک کی ٹیم ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان سے صرف ایک پوائنٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر ہے ۔