چینی وزیر اعظم سرکاری دورے پر اوٹاوا پہنچ گئے

چینی وزیر اعظم کا تیرہ سال کے دوران کینیڈ ا کا پہلا سرکاری دورہ ہے

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:54

اٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء )چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ سرکاری دورے پر کینیڈا پہنچ گئے ، کسی بھی چینی وزیر اعظم کا تیرہ سال کے دوران کینیڈ ا کا پہلا سرکاری دورہ ہے ، چینی وزیر اعظم کی اہلیہ چینگ ہانگ اور اعلیٰ چینی عہدیدار بھی ان کے ہمراہ اٹاوا پہنچے ہیں جہاں وہ کینیڈ ا کے وزیر اعظم اور اعلیٰ عہدیداروں سے ملاقاتیں کریں گے ، حالیہ دنوں میں چینی وزیر اعظم کی کینیڈا کے وزیر اعظم سے یہ تیسری ملاقات ہو گی ، اس سے قبل چینی وزیر اعظم نے ان سے جی 20-کانفرنس کے موقع پر 30اگست کو اور گذشتہ روز اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کی ہے،ان ملاقاتوں سے چین اور کینیڈا کے درمیان تجارتی ،اقتصادی اور دوطرفہ سیاسی تعلقات کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے ۔