دنیا کی 400یونیورسٹیوں میں چین کی52 یونیورسٹیاں شامل ہیں

پہلی 50یونیورسٹیوں میں چین کی 7یونیورسٹیوں نے اپنی جگہ بنائی ہے ایشیاء کے چوبیس ممالک کی 290یونیورسٹیاں بھی فہرست میں نمایاں ہیں ٹائمز میگزین نے دنیا بھر کی 400 بہترین یونیورسٹیوں کی فہرست شائع کر دی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:53

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) یو نیورسٹیوں کی بین الاقوامی رینکنگ میں چین کی 52یونیورسٹیوں کو شامل کیا گیا ہے ، دنیا بھر کی 400یونیورسٹیوں میں چین کی سات یونیورسٹیاں سر فہرست ہیں جبکہ پہلی پچاس یونیورسٹیوں میں ہانگ کانگ کی دو یونیورسٹیاں بھی شامل ہیں ، یونیورسٹی آف ہانگ کانگ 43ویں اور ہانگ کانگ یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی 49ویں نمبرپر ہے جبکہ پیکنگ یونیورسٹی اور سنگہوا یونیورسٹی عالمی رینکنگ میں بالترتیب 29ویں اور 35ویں نمبر پر رہی ہیں ،ٹائمز ہائر ایجوکیشن میگزین کی طرف سے ہر سال یونیورسٹیوں کی عالمی رینکنگ کے بارے میں تازہ ترین ایڈیشن شائع کیا جاتا ہے ، یہ تفصیلات میگزین کے حال ہی میں شائع ہونیوالے تیرہویں ایڈیشن میں دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

میگزین چوبیس ایشیائی ممالک کی 290یونیورسٹیوں کا ذکر بھی کیا گیا ہے ان میں سے 19یونیورسٹیاں پہلی 200یونیورسٹیوں میں شامل ہیں ،میگزین میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آنیوالے برسوں میں ایشیاء کی مزید یونیورسٹیاں نمایاں پوزیشن حاصل کر لیں گی ۔