جدہ:1.5ملین ڈالر غبن میں ملوث اماراتی شہری گرفتار

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:48

جدہ:1.5ملین ڈالر غبن میں ملوث اماراتی شہری گرفتار

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء): متحدہ عرب امارات میں 1.5ملین ڈالر کے غبن میں ملوث اماراتی شہری کو جدہ سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق راس الخیمہ میں ویلتھ فنڈ کے نام پر ملزم نے جمع کی گئی رقم چرائی تھی۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ملزم نے امارات سے بھاگ کر جدہ کے ذریعے سوئیٹزرلینڈ جانے کی کوشش کی تھی ۔ ملزم نے مجموعی طور پر 1.5ملین ڈالر کے فنڈ غبن کیے تھے۔ متحدہ عرب امارات سے گرفتار ی وارنٹ جاری ہونے کے بعد عرب ممالک کے تمام ائیر پورٹس پر مطلوبہ شخص کے بارے میں تفصیلات فراہم کر دی گئی تھیں۔گزشتہ روز خفیہ پولیس نے متعلقہ جگہ پر چھاپہ مار کر ملزم کو گرفتار کر لیا۔