افغان کرکٹرز آئی پی ایل میں شرکت کریں گے

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:37

افغان کرکٹرز آئی پی ایل میں شرکت کریں گے

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) افغانستان کے کھلاڑی اگلے سال انڈین پریمیر لیگ میں شرکت کریں گے اس کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اور افغان کرکٹ بورڈ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط بھی ہوگئے۔

(جاری ہے)

افغان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو شفیق اسٹانکزئی کے مطابق مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کرکٹ کی نئی راہیں کھلیں گی خاص طور پر افغانستان کے کرکٹرز کو انڈین پریمیر لیگ میں ٹاپ انٹرنیشنل پلیئرز کے ساتھ کھیلنے کا موقع ملے گا۔اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان انڈر 19 کی سطح پر بھی میچز ہوں گے

متعلقہ عنوان :