مالی میں تشدد امن عمل کو متاثر کر سکتا ہے، اقوام متحدہ

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:23

باکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ نے افریقی ملک مالی میں پْرتشدد واقعات پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے وہاں امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مالی میں ایک دوسرے پر حملوں میں ایسے گروپ ملوث ہیں، جنہوں نے حالیہ امن ڈیل پر دستخط کر رکھے ہیں۔

(جاری ہے)

گزشتہ ہفتے حکومت کے حامی طوارق گروپ اور ازواد تحریک سے وابستہ سابقہ باغیوں کے درمیان جھڑپوں میں قریب ایک درجن جنگجو ہلاک ہو گئے تھے۔

مالی کے لیے اقوام متحدہ کے مشن کا کہنا تھا کہ اس طرز کے واقعات سے امن معاہدے کے مکمل نفاذ کا عمل شدید متاثر ہو سکتا ہے۔ مشن کی جانب سے مالی کی سلامتی کی صورت حال اور وہاں انسانی حقوق کی پامالیوں کے رپورٹوں پر بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :