کینیڈا ، تعلیمی ادارو ں کو بم حملوں کی مشکوک اطلاعات کے باعث بند کردیا گیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:15

ٹورانٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) کینیڈا کے مشرقی صوبے میں60 کے قریب سکولوں اور دو یونیورسٹیوں کو بم حملوں کی مشکوک اطلاعات کے باعث بند کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

کینیڈا پولیس حکام کے مطابق ایک ٹیلی فون کال کے ذریعے اطلاع ملی تھی کہ مونٹریال کے متعدد سکولوں میں بم رکھے گئے ہیں جو کسی بھی وقت پھٹ سکتے ہیں پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تمام سکولوں کوبند کردیا تاہم تلاشی لینے پر کسی بھی سکول سے کوئی مشکوک چیز برآمد نہیں ہوئی علاوہ ازیں مشرقی کینیڈا کے دو نیورسٹی کیمپس سے نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملوں کی دھمکیوں کے باعث خالی کرایا گیا تاہم بعد میں بم رکھے جانے کی یہ اطلاع بھی غلط ثابت ہوئی

متعلقہ عنوان :