پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 27ستمبر کو طلب

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء)پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 27ستمبر بروز منگل کو طلب کرلیا گیا۔پارلیمانی پارٹی کا اجلاس پارلیمنٹ میں ہو گا اور اس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ستمبر کو طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کریں گے ، اجلاس میں قومی اسمبلی میں پارٹی کی حکمت عملی طے کی جائے گی۔