ملکہ ہانس، مسافر بس گہری گھائی میں گر نے سے 2خواتین اور کنڈیکٹر سمیت 5مسافر جاں بحق ، 22 زخمی

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:12

ملکہ ہانس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) ریس لگاتی ہوئی مسافر بس بے قابوہوکر گہری گھائی میں جاگِری،2خواتین اور کنڈیکٹر سمیت 5مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 22شدید زخمی،ذرائع کے مطابق گجر طیارہ مسافر بس مسافروں کو لے کر وہاڑی سے لاہور جا رہی تھی کہ جب پاکپتن کی تحصیل عارف والا کے علاقہ محمد نگر کے قریب پہنچی تو ایک آگے جاتی ہوئی مسافر بس کو کراس کرنے کی کوشش میں بے قابو ہو کر کلا بازیاں کھاتی ہوئی سڑک سے نیچے گہری گھائی میں جا گِری جس کے نتیجہ میں لاہور وہاڑی بوریوالہ اور عارف والا کے مضافاتی علاقہ جات کے رہائشی 02خواتین اور کنڈیکٹر سمیت 5مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 22شدیدزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو 1122نے واقع کی اطلاع مِلتے ہی فوری موقع پرپہنچ کرابتدائی طبی امداد کیلئے ٹی ایچ کیو عارف والا ،اور ساہیوال کے ہسپتالوں میں منتقل کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :