وزیر اعظم کی بان کی مون سے ملاقات ، مقبو ضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے ثبوت پیش کیے ، سیکرٹری جنرل کا بھا رتی مظالم پر دکھ اور صدمے کاا ظہار

عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی مظالم روکنے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے،نواز شریف

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:12

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) وزیراعظم نواز شریف نے بھارتی فوج کی بربریت ،انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں،ریاستی دہشت گردی کے ویڈیو اور تصاویری ثبوت اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری بان کی مون کو فراہم کر دیئے ہیں جنہیں دیکھ کر بان کی مون نے انتہائی دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابقاقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 71ویں اجلاس میں خطاب کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل بان کی مون سے ملاقات کی جس میں خطے کی مجموعی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیر اعظم نے کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور ریاستی دہشت گردی کے ثبوت اور تصاویر دیں، جنھیں دیکھ کر بان کی مون نے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا، وزیر اعظم نواز شریف نے مقبوضہ وادی میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقا کا بھی مطالبہ کیا ہے،وزیراعظم نے کہا کہ پیلٹ گن کا استعمال غیر قانونی اور غیر انسانی ہے ، جس کے استعمال سے ہزاروں کشمیری بچے اور مرد و خواتین زخمی ہوئے۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ بھارت کے زیرانتظام کشمیر میں ماورائے عدالت قتل کی تحقیقات کر ائی جائیں ۔عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں جاری فوجی مظالم روکنے کے لئے بھارت پر دباؤ ڈالے، وزیر اعظم نے اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل سے اپیل کی کہ وہ کشمیریوں کے جائز حق خود ارادیت کے لئے اپنا کردار ادا کرے،وزیراعظم نے جموں و کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے مضبوط موقف اور حمایت پر ان کا شکریہ ادا کیا، ساتھ ہی انھوں نے بان کی مون کی توجہ کشمیر میں بھارت کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب سے بھی دلائی، جس کے نتیجے میں گزشتہ 74 دنوں کے دوران اب تک 100 سے زائد افراد ہلاک اور کئی ہزار زخمی ہوچکے ہیں۔

ملاقات کے دوران سیکرٹری جنرل بان کی مون نے اقوام متحدہ میں پاکستان کے متحرک کردار کو قابل تعریف قرار دیا اور دنیا میں قیام امن اور استحکام کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :