فریقن ائیروسپیس اینڈ ڈیفینس نمائش میں پاکستان کی تین کمپنیز پی او ایف ، پی اے سی اور این ٹی آر سی نے حصہ لیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 13:11

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔22 ستمبر۔2016ء) افریقن ائیروسپیس اینڈ ڈیفینس (اے اے ڈی) نمائش ائیر فورس بیس واٹرکلوف ، ساؤتھ افریقہ کے شہر ٹشوانے میں 14سے 18ستمبرمیں منعقد ہوئی جس میں پاکستان کی تین کمپنیز پی او ایف ، پی اے سی اور این ٹی آر سی نے حصہ لیا اورتقریبا 365اسکوائر میٹر پرایک پویلین قائم کیا۔پاکستانی پویلین نمائش میں خاطرخواہ تجارتی اور ڈیفنس وفود کی توجہ کا مرکز رہا۔

اور اس کو خوب پریزائی حاصل ہوئی۔

(جاری ہے)

پاکستان کے دفاعی پیداوار کے وزیر جناب رانا تنویر نے پاکستانی پویلین کا دورہ کیا اور اس کو دیکھنے کے لیے آنے والے لوگوں کے ہجوم پر اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈیفنس ایکسپورٹ پروموشن آرگنائزیشن کے ڈائریکٹرجنرل میجر جنرل آغا مسعود اکرم نے کئی ممالک کے دفاعی وفود سے ملاقات کی اور پاکستان اور ان ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا۔ایگزیبیشن میں دفاعی اشیاء کی نمائش کے علاوہ سپر مشاک کے تربیتی جہاز کی فضائی نمائش ایوی ایشن انڈسٹری کے اہم بین الاقوامی وفود اور دوسرے لوگوں کی توجہ مرکز بنی رہیں

متعلقہ عنوان :