جدہ: دو بیویوں کی لڑائی میں شوہر سیمت 14 رشتہ داروں کو کوڑوں کی سزا

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:51

جدہ: دو بیویوں کی لڑائی میں شوہر سیمت  14 رشتہ داروں کو کوڑوں کی سزا

جدہ:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء): جدہ کی کریمنل کورٹ نے دو بیویوں کی لڑائی کے دوران ان کے رشتہ داروں کی طرف سے شامل ہو کر ایک دوسرے پر لاتوں اور گھونسوں کی بارش کرنے پر 15 افراد کو کوڑوں کی سزا کا حکم سنا دیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی شہری دوسری شادی کرنے کے بعد جب اپنی بیوی گھر لے کر آیا تو اس کی پہلی بیوی نے لڑائی شروع کردی ۔

(جاری ہے)

لڑائی کے دوران پہلی بیوی نے اپنے بھائیوں کو بلا لیا۔ جبکہ دوسری بیوی کے بھائی بھی وہاں پہنچ گئے ۔ اس خاندانی جھگڑے میں کئی افراد کو شدید زخم بھی آئے جنہیں بعد ازاں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ معاملہ پولیس تک پہنچنے کے بعد دونوں خاندان کے 15افراد پر فرد جرم لگا دی گئی ۔ گزشتہ روز جد ہ کریمنل کورٹ نے تمام 14 افراد کو 20کوڑے جبکہ شوہر کو 50کوڑے لگانے کا حکم سنا دیا۔ عدالت نے شوہر کو 80,000ریال ادا کرنے کا حکم بھی سنایا۔