دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی سر فہرست

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:48

دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی سر فہرست

نئی دہلی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار22 ستمبر۔2016ء ) ایک بھارتی ویب سائٹ نے سابق کپتان شاہد آفریدی کو دلکش ترین کرکٹ الیون میں سرفہرست رکھا ،احمد شہزاد اور عمران خان بھی اس لسٹ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فہرست میں مختلف ادوارمیں کھیلنے والے کرکٹرز کو زیر غور لایا گیا تاہم زیادہ تر توجہ حالیہ یا ماضی قریب میں کرکٹ سے وابستہ کھلاڑیوں پر ہی دی گئی، اس دلکش الیون میں آفریدی کو پہلا نمبر ملا ،ان کے علاوہ برطانوی ٹیسٹ کپتان الیسٹر کک، پاکستانی اوپنر احمد شہزاد،سابق آسٹریلیوی کپتان مائیکل کلارک، بھارتی ٹیسٹ کپتان ویرات کوہلی، سابق برطانوی کپتان کیون پیٹرسن،سابق برطانوی بلے باز ڈیوڈ گاور،لیجنڈری آل راؤنڈر عمران خان، سابق آسٹریلوی فاسٹ باؤلر بریٹ لی،برطانوی فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن اور سابق کیوی فاسٹ باؤلر شین بونڈ بھی اس فہرست میں موجود ہیں۔

دلکش ترین کرکٹ الیون میں پاکستان کے شاہد آفریدی سر فہرست

متعلقہ عنوان :