دبئی:متحدہ عرب امارات میں 43فیصد ملازمین عدم اطمینان کا شکار

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:36

دبئی:متحدہ عرب امارات میں 43فیصد ملازمین عدم اطمینان کا شکار

دبئی:(اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22ستمبر 2016ء):کیا آپ کام پر جاتے ہوئے خوشی محسو س کرتے ہیں؟ اگر نہیں تو آپ متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے ان ملازمین میں سے ایک ہیں جو ملازمت کے دوران عدم اطمینان کا شکار ہیں۔ گزشتہ دنوں 20,000افراد کے بارے میں کئے گئے ایک سروے کے مطابق متحدہ عرب امارات میں 43فیصد ملازمین نے کہا ہے کہ وہ اپنی حالیہ ملازمت سے خوش نہیں ہیں۔

جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ متحد عر ب امارات میں ملازمین سب سے زیادہ ملازمت کے بارے میں عدم اطمینان کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

سروے کرنے والی ٹیم کو ترجمان کا کہنا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ متحدہ عرب امارات کی آدھی آبادی جو ملازمت سے وابسطہ ہے ۔ وہ اپنی ملازمت سے نہ خوش ہے۔اگر ملازمت کا اطمینانی لیول اتنا کم ہے تو کمپنیوں کو کسی بھی وقت اس کی قیمت ادا کرنی پڑ سکتی ہے ۔ چونکہ ملازمین اپنی ملازمت سے ناخوش ہیں اسلیے جب بھی ان کو نئی ملازمت ملے گی تو وہ اپنی حالیہ ملازمت کو اسی لمحہ چھوڑ دیں گے ۔ جس سے کمپنی کو دوسرا ملازم ڈھونڈنے میں دشواری ہو گی ۔ اس وقت متحدہ عرب امارات دوسرے جی سی سی ممالک میں ” job satisfaction“ سب سے کم ہے ۔