حالیہ کابل حملوں‌کی منصوبہ بندی پاکستان میں‌کی گئی ۔ نائب صدر افغانستان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 12:30

حالیہ کابل حملوں‌کی منصوبہ بندی پاکستان میں‌کی گئی ۔ نائب صدر افغانستان

نیویارک (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء) : نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب میں افغانستان کے نائب صدر سرور دانش بھی بھارت کی ہی زبان بولنے لگے۔ جنرل اسمبلی سے خطاب میں افغانستان کے نائب صدر کا کہنا تھا کہ کابل میں ہوئے داعش کی جانب سے حالیہ حملوں کی منصوبہ بندی پاکستان میں کی گئی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اچھے اور برے دہشتگردوں کے مابین امتیاز کو ختم کر کے ان کے خلاف کارروائیاں کی جائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتا رہا ہے لیکن اس کے باوجود صورتحال میں کوئی نمایاں تبدیلی نہیں آئی۔ افغان نائب صدر سرور کا جنرل اسمبلی میں خطاب افغانستان کی پاکستان پر افغان عسکریت پسندوں کو اپنی سرزمین استعمال کرنے اور افغانستان میں حملوں کی منصوبہ بندی کے لیے پناہ دینے سے متعلق تنقید کی ایک کڑی ہے۔ افغان حکام نے اس بات پر بھی زور دیا کہ دہشتگردوں کے لیڈرز اور بالخصوص حقانی نیٹ ورک کا تعلق پاکستان کے شہروں کوئٹہ اور پشاور سے رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :