دبئی الصفہء سٹریٹ کو نیا نام دے دیا گیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:28

دبئی الصفہء سٹریٹ کو نیا نام دے دیا گیا

دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار 22ستمبر 2016ء): متحدہ عرب امارات کے وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے الصفہء سٹریٹ کا نام تبدیل کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

آج سے الصفہء سٹریٹ کا نام حرمین شریفین کے کسٹوڈین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے نام پر ” شارع الملک سلمان بن عبدالعزیز آلِ سعود“ رکھ دیا گیاہے ۔ مشہور سڑک کو سعودی شاہ کے نام پر رکھنے سے دونوں ممالک کے آپسی دوستانہ تعلقات کی جھلک دکھائی دیتی ہے۔ سعودی عرب کے 86قومی دن پر دبئی کے حکمران کی طرف سے سڑک کو شاہ سلمان سے منصوب کرنے کو ایک بڑے تحفے کے طور پر جان جا رہاہے ۔