سانحہ بارہ مئی،مئیر کراچی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ چوبیس ستمبر کو سنایا جائے گا

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:27

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) سانحہ بارہ مئی کے تین مقدمات میں وسیم اختر کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ، انسداد دہشتگردی عدالت چوبیس ستمبر کو فیصلہ سنائے گی۔ مئیر کراچی وسیم اختر کے خلاف سانحہ بارہ مئی کے تین مقدمات ائیر پورٹ تھانے میں درج ہیں جبکہ مئیر کراچی پر بانی ایم کیو ایم کی اشتعال انگیز تقریر میں سہولت کارہونے کا مقدمہ بھی قائم ہے۔

(جاری ہے)

عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ سانحہ بارہ مئی میں وسیم اختر سے متعلق آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں جس پر افسر نے کہا کہ گرفتار ملزم عمر زمان نے بتایا کہ وسیم اختر نے نائن زیرو پر میٹنگ کی اسے اس میٹنگ سے متعلق عمیر صدیقی ،سید اعجاز شاہ اور کامران فاروقی نے آگاہ کیا تھا جس میں وسیم اختر کے جانب سے ہدایات دی گئی تھی کہ چیف جسٹس افتخار چوہدری کو کراچی نہ آنے دیا جائے، تفتیشی افسر کی رپورٹ کے بعد عدالت نے تین مقدمات میں فیصلہ محفوظ کرلیا جسے چوبیس ستمبر کو سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :