کراچی دنیا کا وہ واحد شہرہے جو کبھی نہیں سوتا، سعودی کونسل جنرل
سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی جائے، وزیراعلیٰ سندھ
جمعرات 22 ستمبر 2016 12:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدل دائم نے کہا ہے کہ کراچی دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا۔ کراچی میں سعودی قونصل جنرل محمدعبداللہ عبدل دائم نے وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے اموراورتعلقات کے فروغ پرتبادلہ خیال کیا گیا۔
(جاری ہے)
اس موقع پروزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سعودی عرب کا سندھ کی معیشت میں اہم کردارہے کیونکہ سندھ کے باشندے بڑی تعداد میں سعودی عرب میں روزگارسے وابستہ ہیں، خود انہوں نے ماضی میں سعودی الیکٹرک کمپنی کے لیے کام کیا ہے، اس موقع پرانہوں نے سعودی قونصل جنرل سے اپیل کی کہ سعودی عرب میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کی مدد کی جائے۔
ملاقات کے دوران محمدعبداللہ عبدل دائم نے کہا کہ کراچی کو عالمی سطح پربڑی اہمیت حاصل ہے، یہ دنیا کا وہ واحد شہر ہے جو کبھی نہیں سوتا، انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کی ترقی میں پاکستان کا اہم کردار ہے اورہم اس کا اعتراف کرتے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.