عمران فاروق قتل کیس،پراسیکیوٹر تعینات نہ کرنے پر ایف آئی اے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی طلب

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے کی جانب سے پراسیکیوٹر تعینات نہ کرنے پر ایف آئی اے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی کو ذاتی حیثیت سے طلب کرلیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج کوثرعباس زیدی نے ایم کیو ایم کے مقتول رہنما ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

قتل کیس کے تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ عدالتی حکم کے بعد حکام کو آگاہ کردیا گیا تھا تاہم ایف آئی اے کی جانب سے تاحال پراسیکیوٹر تعینات نہیں کیا گیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ ایف آئی پراسیکیوٹر تعینات نہیں کرتی تو قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ عدالت نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر سی ٹی ڈی کو ذاتی حثیت سے طلب کرلیا جبکہ عمران فاروق قتل کیس کے ملزمان کے جوڈیشل ریمانڈ میں مزید 14 روزکی توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :