پاکستان کا ایک زمانے میں زراعت کے شعبے میں کلیدی کردار تھا‘ وزیراعلیٰ پنجاب

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کا ایک زمانے میں زراعت کے شعبے میں کلیدی کردار تھا‘ وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں زراعت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور عالمی بنک سے معاہدہ زراعت کے شعبے میں ترقی کی جانب اہم قدم ہے۔ جمعرات کو پنجاب حکومت اور عالمی بنک کے درمیان زراعت کی ترقی کے معاہدے کی تقریب منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے معاہدے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کا ایک زمانے میں زراعت کے شعبے میں کلیدی کردار تھا ۔وزیراعظم نواز شریف کی قیادت میں زراعت پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور عالمی بنک سے معاہدہ زراعت کے شعبے میں ترقی کی جانب ایک قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پانی کے محدود وسائل کا بہترین انداز سے استعمال کیا جائے گا۔ عالمی بنک زراعت کی ترقی کے لئے پاکستان کو تعاون فراہم کررہا ہے۔ زراعت کے شعبے کو بڑے پیمانے پر آگے بڑھانا چاہتے ہیں اور عالمی بنک سے معاہدہ زراعت کے شعبے کی ترقی کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔