وزیراعظم نے عالمی سربراہان سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مظالم کا معاملہ اٹھایا‘ او آئی سی رابطہ گروپ نے کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ‘ وزیراعظم کے دورہ نیویارک میں دو اہم معاملات پر بات چیت ہوئی‘ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت تعلقات اور نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت پر بات کی گئی

مشیر خارجہ سرتاج عزیز کی سرکاری ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:22

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء) مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے عالمی سربراہان سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مظالم کا معاملہ اٹھایا‘ او آئی سی رابطہ گروپ نے کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے‘ وزیراعظم کے دورہ نیویارک میں دو اہم معاملات پر بات چیت ہوئی‘ مسئلہ کشمیر پر پاک بھارت تعلقات اور نیوکلیئر سپلائر گروپ کی رکنیت پر بات کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو سرکاری ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مشیر خارجہ نے کہا کہ وزیراعظم محمد نواز شریف کے دورہ نیویارک میں دو اہم معاملات پر بات ہورہی ہے مسئلہ کشمیر اور پاک بھارت تعلقات کے علاوہ نیوکلیئر سپلائر کی رکنیت پر بات ہوئی اور وزیراعظم نے عالمی سربراہان سے مقبوضہ کشمیر میں انسانی مظالم کا معاملہ اٹھایا او آئی سی رابطہ گروپ نے کشمیر کی صورتحال پر پاکستان کے موقف کی تائید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزراء خارجہ سے ملاقاتوں میں کشمیر کی صورتحال کو اجاگر کیا ملاقاتوں میں نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے معاملے پر بھی بات چیت کی گئی ہے پاکستان کو نیوکلیئر سپلائرز گروپ کی رکنیت ملنی چاہئے۔ (ن غ)