یکطرفہ جوہری بندش قابل قبول نہیں،پابندیاں دوطرفہ ہونی چاہئیں،پاکستان

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:19

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہاہے کہ وزیر اعظم نے پاکستان کے اس موقف کو دہرایا کہ یکطرفہ جوہری بندش قبول نہیں کی جائے گی، بھارت کے کولڈ اسٹارٹ ڈاکٹرائن کو بھی روکا جانا چاہیے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی سے پوچھا گیا کہ کیا امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے نواز شریف پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری پروگرام کو روکنے پر غور کریں تو انہوں نے جواب دیا کہ کوئی بھی بندش دو طرفہ ہونی چاہیے، ہم نے امریکا سے کہہ دیا ہے کہ وہ بھارت سے بھی ایسا کرنے کا کہے جیسا وہ ہم سے کہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :