شامی فوج کا لڑاکا طیارہ دمشق کے نزدیک گر کر تباہ،پائلٹ کا پتہ نہ چل سکا

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:16

لندن/دمشق (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) شامی فوج کا ایک لڑاکا طیارہ دارالحکومت دمشق کے شمال میں واقع علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے۔فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوا ہے کہ آیا اس طیارے کو مار گرایا گیا ہے یا یہ کسی فنی خرابی کے نتیجے میں تباہ ہوا ہے۔اس کے پائیلٹ کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں اس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصدگاہ برائے انسانی حقوق نے اطلاع دی کہ یہ لڑاکا جیٹ دمشق کے نزدیک واقع قلمون کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوا ہے۔اس کے پائیلٹ کے بارے میں بھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔داعش نے آن لائن جاری کردہ ایک بیان میں اس طیارے کو مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے لیکن اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :