مذاکرات کیلئے تیار ہیں لیکن بلیک میل نہیں ہونگے،بھارت

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:16

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) بھارت کے نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ بھارت مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن اس کے لیے بلیک میل نہیں ہوگا۔

(جاری ہے)

نواز شریف مقبوضہ کشمیر میں برہان احمد وانی کو نوجوان رہنما کہہ کر کس طرح خود اعلان کردہ دہشت گرد کی تعریف کرسکتے ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت کے نائب وزیر خارجہ ایم جے اکبر نے وزیراعظم نواز شریف کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے الزام عائد کیا کہ پاکستان ہاتھ میں دہشت گردی کی بندوق رکھ کر مذاکرات کرنا چاہتا ہے۔

ایم جے اکبر نے کہا کہ بھارت مذاکرات کے لیے ہمیشہ تیار ہے لیکن اس کے لیے بھارت بلیک میل نہیں ہوگا۔نواز شریف کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں برہان احمد وانی کو نوجوان رہنما کہنے پر بھی بھارت کے جونیئر وزیر خارجہ نے شدید ردعمل ظاہر کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ کسی ملک کا رہنما کس طرح ایک خود اعلان کردہ دہشت گرد کی تعریف کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :