مصر نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد شام میں پہلافضائی حملہ کردیا

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:13

قاہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 ستمبر۔2016ء) امریکا اور روس کے مابین حلب پر اقوام متحدہ کے قافلے پر ہونے والے حملے میں ایک دوسرے پر الزامات اور تردیدوں کا سلسلہ جاری ہے، ادھر مصر نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد فضائی حملہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر نے جنگ بندی کے خاتمے کے بعد فضائی حملہ کردیا ہے۔ادھرامریکی اور روسی حکام کے درمیان ایک ہفتے سے جاری جنگ بندی معاہدے کو بچانے کے لیے جمعے کو اہم ملاقات متوقع ہے تاہم ایران کے صدر حسن روحانی نے پروازیں روکنے کا امریکی مطالبہ مسترد کردیا ہے۔امریکی ٹیلی ویڑن کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ پروازیں روکنے کا براہ راست فائدہ داعش اور نصرہ فرنٹ کو پہنچے گا۔

متعلقہ عنوان :