بہاماس لیکس،کینیڈا کے 3بینکوں کی بھی2ہزار کمپنیاں آف شور نکلیں

جمعرات 22 ستمبر 2016 12:10

ٹورنٹو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 ستمبر۔2016ء ) بہاماس میں کینیڈا کے تین معروف اور بڑے بنکوں کی 2 ہزار کے قریب آف شو رکمپنیاں بھی نکلی ہیں۔

(جاری ہے)

کینیڈین اخبار کے مطابق ٹیکس چھپانے کیلئے کینیڈ ا کے تین بڑے بینکوں نے بہاماس میں 2 ہزار آف شور کمپنیاں رجسٹر ڈ کیں۔ کینیڈا کے بینک آر بی سی نے 847 کمپنیاں، سی آئی بی سی نے 632 کمپنیاں اور اسکوٹیا بینک نے 481 کمپنیاں بہاماس میں1990 سے رواں سال کے دوران رجسٹرڈ کیں، بہاماس کو ٹیکس بچانے والوں کیلئے جنت کہا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :