امریکی فائٹر طیارہ اوکیناوا کے ساحل پر گر کر تباہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 ستمبر 2016 12:09

اوکیناوا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 ستمبر 2016ء): امریکی فائٹر طیارہ اوکیناوا کے ساحل پر گر کر تباہ ہو گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق امریکہ کا لڑاکا طیارہ جاپانی جزیرے اوکیناوا پر گر کر تباہ ہوا۔

(جاری ہے)

کوسٹ گارڈ کی جانب سے طیارے کی تلاش کے لیے ہیلی کاپٹر اور ایک کشتی روانہ کر دی گئی ہے۔ لڑاکا طیارہ AV8B Harrier تھا ۔ تاہم اس حوالے سے مزید معلومات موصول ہونے کا بھی امکان ہے۔